ٹوکیو میں پیرا لمپک گیمز کا رنگا رنگ آغاز ، پاکستان کے 2 کھلاڑی شریک

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پیرا لمپک گیمز کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا ہے ، ان کھیلوں میں پاکستان کی 2 رکنی ٹیم شرکت کررہی ہے۔

جاپان کے شہر ٹوکیو میں شروع ہونے والے پیرالمپکس میں پاکستان کی جانب سے2 ایتھلیٹس شرکت کررہے ہیں ، گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی اور فیصل آباد کی انیلہ عزت بیگ پیرا لمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

انیلہ عزت بیگ 29اگست کو ڈسک تھرو میں ایکشن میں ہوں گی جبکہ حیدر علی بھی اسی ایونٹ میں 3ستمبر کو قسمت آزمائیں گے ، دونوں کھلاڑیوں نے 2019میں دبئی میں ہونے والے ورلڈ پیرا گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

کووڈ 19 کے باعث گیمز ایک سال کی تاخیر سے شروع ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں