ٹوکیو اولمپکس: مردوں کے ہاکی مقابلے, بھارتی ٹیم نے 41 سال بعد کامیاب

ٹوکیو: جاپان کے شہر ٹوکیو میں کھیلے جانے والے اولمپکس کے مردوں کے ہاکی میچز میں بھارت نے جرمنی کو 4-5 سے شکست دے کر تمغہ اپنے نام کر لیا۔ یہ بھارتی ٹیم کی جانب سے 1980 کے بعد اولمپکس میں ہاکی ٹیم کی جانب سے جیتا جانے والا پہلا کانسی کا تمغہ ہے۔

جرمنی کے کھلاڑی اوروز نے میچ کے دوسرے منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی لیکن سمر نجیت سنگھ نے 17 ویں منٹ میں گول کر کے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔جرمنی کی جانب سے نکولس ویلن نے 24ویں منٹ اور پھر بینیڈیٹ فرک نے 25ویں منٹ میں گول کر کے برتری 1-3 کر دی۔

میچ کے 27 ویں منٹ میں ہردک سنگھ نے اور 29 ویں منٹ میں ہرمن پریت نے گول کر کے میچ پھر برابر کر دیا۔ میچ کے 31 ویں منٹ میں روپندرپال سنگھ نے پنالٹی اسٹروک پر گول کر کے بھارتی ٹیم کو میچ میں پہلی بار 3-4 سے برتری دلائی۔ سمرنجیت نے 34ویں منٹ میں گول کر کے اسکور 3-5 کر دیا۔

میچ کے آخری کوارٹر میں بھارت اور جرمنی دونوں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ 48 ویں منٹ میں لاکا ونفیڈر نے ایک گول کر کے بھارت کی سبقت کو کم کر کے اسکور 4-5 کیا مگر اس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں