ٹوکیو اولمپکس :خواتین ہاکی مقابلے،ارجنٹینا نے بھارت کو فائنل کی دوڑ سے باہرکردیا

ٹوکیو اولمپکس: اولمپکس کےخواتین ہاکی مقابلوں میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے بھارت کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فائنل 6 اگست کو ارجنٹینااور نیدرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق خواتین ہاکی کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور کھیل کے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری حاصل کرلی جس کے بعد ارجنٹینا نے تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے۔اور میچ کے دوسرے کوارٹر میں مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔ میچ کے تیسرے ہاف میں ارجنٹینا نے پنلٹی کارنر پر دوسرا گول اسکور کرکے برتری حاصل کرلی جو میچ کے آخر تک برقرار رکھی ۔اس طرح بھارت کا ویمن ہاکی ایونٹ میں سفر اختتام کو پہنچا۔بھارتی ٹیم تیسری پوزیشن کے لیے برطانیہ سے مقابلہ کرے گی۔

اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیدر لینڈ کی ویمن ہاکی ٹیم نے برطانیہ کو 1کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں