ٹوکیو اولمپکس، فائنل میں پہنچنے والے ارشد ندیم کیلئے وزیراعظم عمران خان کی نیک خواہشات

وزیراعظم ہاوس کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو کے فائنل میں پہنچنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ ہم دعاگو ہیں کہ ارشد ندیم میڈل لے کر پوڈیم پر آئیں۔ٹوئٹ میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ قوم کی دعاوں اور آپ کی محنت سے کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم آج فائنل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں