وی پی این استعمال کرنے والے ہو جائیں خبردار

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے حکام نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) سافٹ ایئر کا غلط استعمال کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں سال 2021 کے دوران یو اے ای میں وی پی این سافٹ وئیرز ڈاؤن لوڈ کرنے کے رجحان میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں رواں سال تقریباً 39 لاکھ وی پی این کے مختلف سافٹ ویئرز کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

مشرق وسطی کی ریاستوں میں وی پی این سافٹ ویئر کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے۔ قطر میں 44 فیصد لوگوں نے مذکورہ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کر رکھے ہیں۔

یو اے ای میں 39.9 فیصد، سنگاپور میں 29.59 بھارت 25.27 جب کہ عمان 24.79 فیصد لوگ وی پی این استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ وی پی این کا استعمال حکومت کی مقرر کردہ ہدایات کے اندر قانونی ہے، جامعات، نجی ادارے اور بینک ذاتی مقاصد کے لیے اپنی حدود میں اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس کا غلط استعمال کرنے والوں پر 5 لاکھ درہم سے لے کر 20 لاکھ درہم کیا جا سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں