ویکسینیشن سینٹرز میں ایک بار پھر ویکسین کی قلت

شہر قائد کے بڑے ویکسینیشن سینٹر خالق دینا میں ایک بار پھر ویکسین کی قلت کا سامنا کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خالق دینا ویکسینیشن سینٹر میں اسٹرزینیکا اورموڈرینا کی 2 روز سے قلت برقرار ہے جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد مایوس لوٹنے لگی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹرزینیکا اور موڈرینا لگوانے والوں کو 2 ہفتے بعد کا وقت دیا جانے لگا ہے۔

دوسری جانب سینٹر انتظامیہ کو محکمہ صحت کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ خالق دینا سینٹر میں سائنو فارم، سائنو ویک اور کین سائنو کی ڈوز لگائی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں