وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا،سانحہ مری پر بریفنگ دی جائیگی

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل 11 جنوری کو ہوگا۔ اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعظم آفس میں کریں گے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ کو مہنگائی کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ اجلاس میں سانحہ مری پر بریفنگ دی جائے گی اور سانحہ مری میں وفات پانے والوں کے لئے دعائے مغفرت بھی کی جائے گی۔

ایجنڈے کے تحت آج ہونے والے اجلاس میں انجینیرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او کی ملازمت میں توسیع کی جائے گی، جب کہ سال 2020-21کی چوتھی سہہ ماہی کے لیے بجلی کے ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی جائے گی۔

بین المذاہب ہم آہنگی کے مسودے کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، اس کے علاوہ مسیحی برادری سے اقلیتی کمیشن میں ممبر کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

کابینہ کے اس اجلاس میں پراپرٹی رائٹس ،اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری ایکٹ 2020، روشن پاکستان پراجیکٹ سمیت اہم منصبوں کی منظوری، سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن پالیسی 2021 کی منظوری دی جائے گی۔

محکمہ انسداد منشیات میں ماہر کی تعیناتی بھی آج کے اجلاس کیلئے شیڈول کی گئی ہے۔

پراپرٹی رائٹس ،اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری ایکٹ 2020، روشن پاکستان پراجیکٹ سمیت اہم منصبوں، فاٹا اور پاٹا میں نان کسٹم گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ڈیوٹی ٹیکسز کی ون ٹائم چھوٹ کی منظوری اور پی ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی آج دی جائے گی ۔

کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے فیصلوں، نجکاری کمیٹی کے 31 دسمبر کے فیصلوں اور ای سی سی کے گزشتہ دو اجلاسوں کی فیصلوں کی توثیق کرے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں