وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور علاج کے لیے درکار 61 آئٹمز کی ڈیوٹی چھوٹ میں توسیع کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں ‏وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی جبکہ ‏ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار وزارت داخلہ کو دینے کی منظوری دے گی۔

وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کیلئے کھولنے کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ ‏اسلام آباد مارگلہ روڈ پر تجاوزات ہٹانے کی رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی۔

وفاقی ‏کابینہ ملزم مجاہد پرویز کو امریکا کے حوالے کرنے کے معاملے پر غور کرے گی۔ آئین کے ‏آرٹیکل 51 کے تحت صوبوں کیلئے مختص نشستوں کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

وفاقی ‏کابینہ چیف ایگزیکٹو پیسکو کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کرے گی۔ ‏کابینہ چیف ایگزیکٹو پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں