وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ہدایت پر آئی بی سی سی آئی ٹی اینڈ ایکوئیلنس ٹیم کااہم اجلاس

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت جناب شفقت محمود کی ہدایت پر ، آئی بی سی سی آئی ٹی اینڈ ایکوئیلنس ٹیم کا ایک اہم اجلاس آئی بی سی سی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا- اجلاس میں دفتری امور کو تیز کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ای آفس اور ای فائلنگ سسٹم کے اجراء کے حوالے سے تجاویز پیش کی کئیں۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر غلام علی ملاح ، سیکرٹری آئی بی سی سی نے کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملاح نے کہا کہ ادارے کے معاملات کو بہتر کرنے کے لیے ای فائلنگ اور آفس آٹومیشن سسٹم اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل نظام کو اپنانے سے فرسودہ دفتری نظام ختم ہو جائے گا اور نیا نظام فائل کو ٹریک کرے گا جو حکومتی پالیسیوں پر بروقت عمل درآمد کا باعث بنے گا اور ادارے کے معاملات میں شفافیت بھی لائے گا۔

ڈاکٹر ملاح نے آئی بی سی سی ویب پورٹل اور موبائل ایپ کے کامیاب اجراء کے لیے آئی ٹی اور ایکوئیلنس کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ درخواست گزاروں کو آئی بی سی سی ویب پورٹل اور موبائل ایپ کے ذریعے درخواست دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں سے متعلق مسائل کو حل کرے۔

ڈاکٹر ملاح نے آئی ٹی ٹیم کو مزید ہدایت کی کہ وہ ڈیٹا سینٹر کی تعیناتی میں تیزی لائے اور آئی بی سی سی میں ای فائلنگ کے نفاذ کی آخری تاریخ مقرر کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں