وزیر خزانہ کا کراچی میں‌ تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مختصر اور طویل مدت کے لیے منصوبے تیار کرلیے گئے ہیں۔

کراچی میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ تاجروں کے مفاد میں معاشی پالیسیوں کو بہتر بنائے گے۔ معاشی پالیسیاں بہتر ہوں گی تو تاجروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ سرمایہ کاری کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تاجروں کو مطمئن کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس کے لیے حکومت نے بجٹ میں تاجروں کو سہولیات دیں اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان نے کئی ملکوں کی معیشت بہتر کرنے میں کردار ادا کیا، مقاصد اچھے ہوں تو منزل بآسانی حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس دہندگان کے لیے مزید آسانیاں پیدا کر رہے ہیں، اسی مقصد کے حصول کے لیے ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے سے روکا گیا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے کوششیں کرتی رہے گی تاہم اس کے لیے آئی ایم ایف کی کچھ شرائط ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں