وزیر اعلیٰ سندھ کا پینڈورا لیکس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پینڈورا لیکس کی آزاد انہ تحقیقات  کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا  ہے کہ تحقیقات کا پیمانہ جو دوسروں کےلیے رکھتے ہیں  اپنے لیے بھی وہی رکھیں۔ جن وزرا کی  آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں ان کوکابینہ سے الگ کیاجائے۔عمران خان نےکہاتھاآف شور اکاونٹ ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ سےہونی چاہیئے، اپنی مرضی کے قانون آرڈیننس کے ذریعے لائے جاتے ہیں، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آ رہی۔

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر قانون سازی کرنی ہے تو عوام کے لئے کریں

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس سے شارٹ ٹرم فائدہ ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کو خیال کرنا چائیے وہ سیاسی جماعت ہے، الیکشن میں لوگ سب باتوں کا حساب کتاب لیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی، عدالت نے تمام ملزمان کو یکم نومبر کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں