وزیر اعظم کا ارکان اسمبلی کو مہنگائی کے اسباب اور حقائق سے عوام کو آگاہ کرنے کا حکم

 وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ عیدمیلادالبنی ﷺ، مہنگائی پارٹی امور، بلدیاتی انتخابات ،الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز کے ووٹ پر بحث ہوئی ۔اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی کور کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی گئی۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں  وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اور حکومتی سطح پر بارہ ربیع الاول شایان شان  طریقے سے منانے کااعلان کردیا۔ پارٹی ارکان اسمبلی کو ہفتہ عید میلادالنبی ﷺ بھی منانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ میں خود بھی 3 ربیع الاول سے پورا ہفتہ عید میلادالنبی مناؤں گا ۔ پارٹی ورکر ،لیڈر، اتحادی اور پوری قوم مذہبی جوش و جذبے سے عید میلادالنبیﷺ منائے۔

وزیر اعظم نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی ارکان کو مہنگائی کے اسباب اور حقائق سے عوام کو آگاہ کرنے کا حکم  دیا اور کہا کہ ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں میں جا کر عوام کو اصل صورتحال بتائے۔ مہنگائی پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔

وزیرا عظم نے کہا کہ پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے۔پاکستان اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کےساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہا یے۔افغانستان میں بے یقینی صورتحال ہے۔

کورکمیٹی کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ افغانستان میں حالات بارے کوئی پیش گوئی نہیں کرسکتا ۔ ۔پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لئے عالمی برادری کو ساتھ ملانے کی کوشش کررہا ہے۔ افغانستان میں  انسانی ضروریات پوری کرنے کے لئے عالمی برادری کو آگےبڑھنا ہوگا ۔

اجلاس میں علی امین گنڈاپور اور اعجاز چوہدی نے بلدیاتی انتخابات کا ذکر کیا جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ  بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں۔ وزیراعظم نے ترقیاتی کام بھی بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ائندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے ہوں گے۔ اووسیز پاکستانیز کو ووٹنگ کا حق دینے اور آئی ووٹنگ پربھی بریفنگ دی گئی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اووسیز تیار رہیں ان کو ووٹ کا حق لے کر دیں گے انہوں نے سیف اللہ نیازی اور عامر کیانی کو ایک بار پھر پنجاب کے دوروں کو ہدایت دیدی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں