وزیر اعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کی جانب سے جاری پنڈورا پیپرز کا خیرمقدم کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پنڈورا پیپرز نے اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بےنقاب کیا ہے۔ پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کریں گے۔
We welcome the Pandora Papers exposing the ill-gotten wealth of elites, accumulated through tax evasion & corruption & laundered out to financial "havens". The UN SG's Panel FACTI calculated a staggering $7 trillion in stolen assets parked in largely offshore tax havens.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 3, 2021
انہوں نے اعلان کیا کہ غلطی کے مرتکب افراد کے خلاف ایکشن لیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ فیکٹی کےمطابق تقریباً 7 ٹریلین ڈالرمحفوظ پناہ گاہوں میں رکھےگئے جس میں زیادہ تر آف شور کمپنیوں کے ذریعےمنتقل کیےگئے پنڈوراپیپرز میں اشرافیہ کی ناجائزدولت بےنقاب کردی ہے۔
ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان کی دولت لوٹی تھی ایسے ہی حکمران طبقے نے اپنے ملکوں کی دولت لوٹی، غریب ملکوں کاپیسہ روکنے کیلئے امیر ملک کچھ نہیں کرتے امیر ملکوں کے پاس جو غریب ممالک کا پیسہ ہے واپس بھی نہیں کرتے۔