وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، دو طرقہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے جس میں پاک چین دو طرفہ تعلقات، سی پیک،کورونا ویکسین اور مختلف شعبوں کے تعاون پر گفتگو کی گئی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران چینی سفیر نے چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وزیراعظم کو یوم آزادی کی مبارکباد بھی دی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ پا کستان اور چین آئرن برادرز ہیں،سی پیک انقلابی منصوبہ ہے، حکومت پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل چاہتی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ افغانستان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغان تنازعے کے سیاسی حل کے لیے پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں