وزیر اعظم آج لسبیلہ میں مزید 12000 ایکٹر رقبے پر مینگروز لگانے کا اعلان کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج لسبیلہ میں مزید 12000ایکٹر رقبے پر مینگروز لگانے کا اعلان کریں گے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے ، جہاں مینگروز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کراچی دورے کے بعد بلوچستان روانہ ہوں گے ، جہاں وہ لسبیلہ میں مینگروز کا فضائی جائزہ لیں گے ، اس موقع پر معاون خصوصی ملک امین اسلم وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم مینگروز کی پیداوار اوت دیکھ بھال کرنےوالی خواتین سے ملاقات کریں گے اور آج مزید 12000 ایکٹر رقبے پر مینگروز لگانے کا اعلان کریں گے ، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے ، جہاں مینگروز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل بہاولپورکا بھی دورہ کریں گے ، جہاں پر عمران خان کلین گرین پاکستان کے تحت مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں دنیا کے سب سے بڑے میاواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کیا تھا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندر اوپر چلاگیا ہے، پاکستان اپنی حیثیت سے زیادہ گلوبل وارننگ کیخلاف اقدامات کررہاہے، میاواکی کے پودے آلودگی کم کرنے کیلئے بہت اچھے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں