وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی میڈیا سے گفتگو

وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چالیس محکموں کو آٹومیشن پر منتقل کر دیا ہے

کیبنٹ کی آٹومیشن کی جا چکی ہے ،کروڑوں روپے کی پرنٹنگ کی بچت ہوئی ہے .

کابینہ سے اگر کوئی چیزیں لیک ہو رہی ہیں تو وہ انفرادی سطح پر ہے

پارلیمنٹ کی آٹو میشن دسمبر 2022 تک مکمل کر ی جائے گی

تمام اراکین اسمبلی کے سامنے پیپر کی بجائے ٹیبلٹ موجود ہونگے

قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے تمام بزنس آٹومیشن پر ہونگے

اس نظام میں اراکین کی حاضری اور ووٹنگ کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا

اس مقصد کیلئے قومی اسمبلی کے قوائد و ضوابط میں ترمیم کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی کی جائے گی

وزارت آئی ٹی اور وزارت پارلیمانی امور ترامیم پر کام کریں گی

روانہ کی بنیاد پر دس لاکھ سائبر اٹیک ہوتے ہیں جن کو ناکام بنایا جاتا ہے

سائبر سکیورٹی پالیسی کا مقصد نظام کو مضبوط بنانا ہے

انڈیا ایران اور روس سے ذیادہ سائبر حملے ہوتے ہیں

کچھ پیسہ ور ہیکر بھی سائبر حملوں میں ملوث ہوتے ہیں

وزارت آئی ٹی این ٹی سی اور مقتدر حلقوں کے ساتھ ملکر سائبر حملوں کو ناکام بنایا جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں