وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کی بجائے آمدن کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کی بجائے آمدن کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  وزیراعظم ہاؤس میں کمرشل سرگرمیاں شروع کی جائیں گی ۔وزیراعظم ہاؤس میں مقامی، عالمی فوڈ اور ثقافتی تقریبات منعقد کرنے کی تجویز  دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم ہاؤس میں ثقافتی تقریبات، فیشن نمائش اور دیگر تقریبات کرائی جائیں گی۔ وینٹج  گاڑیوں کی نمائش سے بھی آمدن حاصل کرنے کی تجویز زیر غور  ہے جبکہ  عالمی اور مقامی کارپوریٹ تقریبات کیلئے بھی پی ایم ہاؤس آفر کرنے کا منصوبہ ہے۔

ذرائع کے مطابق  اعلی سطح کی سفارتی تقریبات اور   سیمینارز بھی اب وزیر اعظم ہاؤس میں ہوں گے۔ وزیراعظم ہاؤس کا آڈیٹوریم، 2  گیسٹ ونگز اور لان کرائے پر دئیے جا سکیں گے، وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل مقاصد کے استعمال کے حوالے سے دو کمیٹیاں بھی تشکیل دینے کی تجویز  دی گئی ہے۔کمیٹیاں وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی اور ڈسپلن کو برقرار رکھنے کیلئے کام کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں