وزیراعظم کا کوئی بےنامی اکاؤنٹ نہیں، ایک ایک پیسے کا حساب دے چکے: شہبازگل

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی بےنامی اکاؤنٹ نہیں، ایک ایک پیسے کا حساب دے چکے، ان کا فریدالدین نامی شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں ایک ایک پیسے کا حساب دے چکے ہیں، عدالتوں نے انہیں صادق و امین قرار دیا ہے، ماضی میں ایک آف شورکمپنی استعمال کی گئی جوعدالت میں بتا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا فریدالدین سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے، حکومت شفافیت اورقانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے، وفاقی وزرا، معاونین خصوصی بھی اثاثوں کی تفصیلات عدالتوں میں جمع کرا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں