وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کا استعفی منظور کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا انہوں نے یہ استعفیٰ وزیر اعظم کو بجھوایا تھا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر وقار مسعود آزادانہ طور پر فیصلے کر رہے ہیں اور اہم فیصلوں میں انہیں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ وقار مسعود کا شکوہ ہے کہ ان کی سفارشات نظر انداز کی جا رہی ہیں، وزیرِ خزانہ شوکت ترین ان کی سفارشات کو خاطر میں نہیں لاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں