واٹس ایپ میں چیٹ ڈیلیٹ کے حوالے سے اہم تبدیلی

پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ پچھلے کچھ عرصے سے 24 گھنٹوں میں چیٹ غائب کرنے والے فیچر پر کام کررہا ہے تاہم اب اس حوالے سے نئی تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمپنی کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو نے اطلاع دی کہ واٹس ایپ پر پیغامات غائب ہونے والا فیچر اب تین مہنے پر مختص ہوگا۔
یعنی اس سے قبل واٹس ایپ 24 گھنٹوں اور 7 دن میں پیغامات غائب کرنے کا اہل تھا لیکن اب یہ ہی دورانیہ 90 دن پر بھی مشتمل ہوگا۔مذکورہ فیچر سے اینڈرائید بیٹا ورژن 2.21.9.6 استعمال کرنے والے صارفین مستفید ہوسکیں گے۔اس فیچر کے تحت صارف کی جانب سے مخصوص چیٹ کو ان ایبل کرکے 24 گھنٹوں، 7 دن اور 90 دن میں غائب کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں