واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت کے قریب مشکوک گاڑی، دھماکہ خیز مواد کا خدشہ، علاقہ خالی کرالیا گیا

واشنگٹن: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں کیپٹل بلڈنگ اور کانگریس لائبریری کے قریب ایک مشکوک گاڑی نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کیپٹل کے قریب پولیس کو ایک مشکوک گاڑی ملی ہے جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس میں دھماکہ خیز مواد ہوسکتا ہے۔

کیپٹل پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر علاقے کو خالی کردیں۔ پولیس دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں اب فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) بھی شامل ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پک اپ ٹرک میں موجود ایک شخص نے بم دھماکے کی دھمکی دی جس کے بعد کانگریس اور سینیٹ کی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ۔ اس کے علاوہ قریب ہی موجود ریپبلکن پارٹی کا نیشنل کمیٹی ہیڈ کوارٹرز بھی خالی کرالیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں