ن لیگ کے منصوبوں کو گروی رکھوا کر عمران خان پیسے کما رہے ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کے منصوبوں کو گروی رکھوا کرعمران خان پیسے کما رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اربوں کی کرپشن کا الزام اب 45 لاکھ پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے چیلنج کیا کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کردیں، 55 سومیگاواٹ بجلی بنانے پر شہباز شریف کو طلب کریں، مافیاز کو فائدہ نہ پہنچانے پر شہباز شریف کو طلب کریں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نیب کا ایمان عمران خان فری احتساب ہے، 126 ارب کے پشاور بی آر ٹی کے کھڈے چیئرمین نیب کو نظر نہیں آتے، کہتے ہیں احسن اقبال کے بھائی کو ٹھیکہ دیا اور عمران خان نے آٹا، چینی کا ٹھیکہ مافیا کو دیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں