نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کا 18 سال بعد دورہ پاکستان

18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ون ڈے اور ٹی 20 میچوں کا شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
نیوزی لینڈ اپنے دورہ پاکستان کا آغاز ون ڈے سیریز سے کرے گی اور تینو ں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 17 ستمبر، دوسرا 19 ستمبر اور تیسرا 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا.
ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی.

پہلا ٹی ٹونٹی 25 ستمبر، دوسرا 26 ستمبر، تیسرا 29 ستمبر، چوتھا یکم اکتوبر اور آخری ٹی ٹونٹی 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں