نیشنل نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس ملتوی کر دیا گیا

نیشنل نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے 8 ستمبر سے شروع ہونے والا نیشنل نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا ہے کہ یہ کورس رواں ماہ 8 سے 11 ستمبر تک کلام میں منعقد ہونا تھا، کورس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں