نیشنل فوڈز اور ورلڈ وائلڈلائف فنڈ کے درمیان معاہدہ

کراچی(کامرس رپورٹر) اپنی انڈسٹری لیڈرشپ کو پائیدار طریقوں کے ساتھ جوڑنے کے ویژن کے ساتھ نیشنل فوڈز لمٹیڈ(این ایف ایل) نے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد کاربن فٹ پرنٹ میں کمی ، شجرکاری اور جنگلات اُگانے کے لیے حوصلہ افزائی کی صورت میں ماحول کو تحفظ دینا ہے۔نیشنل فوڈز لمٹیڈ کے وسائل سے بھرپوراِس تعاون کے ذریعے،جسے ‘#LetsPlantOurFuture’ کا نام دیا گیا ہے، مینگرووز کے ہزاروں نوخیز پودے لگائے جارہے ہیں جو سمندری حیات اور اْن جانداروں کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہیں اورجن کا انحصار پاکستان کے ساحلی علاقوں پرہے۔

اِس کے علاوہ، کمپنی کے ماحول دوست اقدام کے تحت عوامی آگاہی کی دیگر کیمپنز بھی چلائی جا رہی ہیں۔ اِس اقدام میں پائیدار سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بھی شامل ہے جس میں ریسپی مکس کیٹگری کی پیکیجنگ کے لیے کاغذ کے استعمال میں 25 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اس طرح ہزاروں درختوں کی کٹائی میں کمی واقع ہو گی۔ کمیونٹی کی ترقی، عوامی صحت، تحفظ اور تعلیم میں بہتری کے ساتھ پائیدار اقدامات اور ریلیف کیمپینز کے ذریعے ماحول کے تحفظ میں نیشنل فوڈز لمٹیڈ کو انڈسٹری میں پیش رَو کا درجہ حاصل ہے۔اِس تعاون کے بارے میں نیشنل فوڈز لمٹیڈکے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ابرار حسن نے کہا:’’موسمی داخل اندازی زمین اور اِس کے 8 ارب باشندوں کو درپیش خطرات میں سے انتہائی اہم خطرہ ہے۔
جنگلات کی کٹائی یقیناً اْن دیگر عوامل میں شامل ہے جو اِس ماحولی بحران کا باعث بن رہے ہیں۔ نیشنل فوڈز لمٹیڈ کو ورلڈوائیڈ فنڈ کے ساتھ اپنی ماحول دوست کیمپن #LetsPlantOurFuture کے لیے تعاون پر خوشی ہے۔اِس میں ہمارے آپریشنز کے تمام شعبوں پر پھیلی ہوئی پائیدار سرگرمیوں کی سیریز کے علاوہ معاشرے کے ساتھ وسیع تر انٹرایکشن بھی شامل ہے جو کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور ماحولی اثرات میں کمی کرنے کے قابل بنائے گا۔‘‘ابرار حسن نے پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں موجود دیگر اداروں سے اپیل کی کہ وہ بھی اِس اقدام میں شرکت کریں جو بڑے پیمانے پر حیاتیاتی تنوع یقینی بناتا ہے اور ہماری آئندہ نسلوں کے لیے سبز تر اور صاف ترمستقبل کی جانب راہنمائی کرتا ہے۔

نیشنل فوڈز لمٹیڈپاکستان میں پہلا کارپوریٹ آفس ہے جسے یونائٹیڈ اسٹیٹس گرین بلڈنگ کونسل (یو ایس جی ِ بی سی )کی جانب سے توانائی اور ماحولی ڈیزائن (LEED) میں سرٹیفکیشن مل چکی ہے۔ نیشنل فوڈز کی پیداواری سہولتوں پر،منفی ماحولی اثرات میں کمی کرنے والے ویسٹ مینجمنٹ کے طریقوں کو بھی انوائرنمنٹ پولوشن ایجنسیز (ای پی اے) کی جانب سے لائسنس حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں