نواز شریف آنا چاہیں تو 24 گھنٹے میں دستاویزات جاری کریں گے ، وزیرداخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف آناچاہیں تو24گھنٹوں میں دستاویزات جاری کردیں گے۔

اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت نے پاسپورٹ کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ نواز شریف کا پاسپورٹ 16فروری کو ختم ہوچکا ہے۔ نوازشریف 16فروری سےپاکستانی شہری نہیں۔ نوازشریف پاکستانی پاسپورٹ پردنیا میں کہیں نہیں جاسکتے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو واپس لانےکی کوشش بہت عرصے سےکر رہے ہیں لیکن لا نہیں پا رہے۔اب نواز شریف نے فیصلہ کرنا ہے، واپس آ کر انہیں جیل جانا پڑے گا۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے نوازشریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں