نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا گھریلو تشدد سے متعلق بل کو پارلیمان سے منظور کرنے کا مطالبہ

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا گھریلو تشدد سے متعلق بل کو پارلیمان سے منظور کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں متعلق جرائم میں اضافے کو روکنے کے لئے سخت قوانین کی ضرورت ہے۔خواتین کے خلاف ان واقعات کو واضح طور پر ‘جرم’ قرار دیا جانا چاہیے۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ گھریلو تشدد کے خلاف بل کو اب پارلیمنٹ سے منظور کرنے کی ضرورت ہے،سندھ حکومت اس طرح کا قانون منظور کر چکی ہے،اس قانون سازی میں مزید کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

شیری رحمان نے کہا کہ ریاست کو اس طرح کے واقعات کے خلاف سخت اور واضع پیغام دینا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں