میڈیا کی ترقی کے لیے چین پاکستان کے ساتھ ہے

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے میڈیا کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ملاقات کا احوال سوشل میڈیا صارفین کی نذر کیا۔

چینی سفیر نونگ رونگ نے پاکستانی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ملاقات کو سیر حاصل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات اور میڈیا کے میدان میں تعاون پر تجاویز قابلِ ستائش ہیں۔سفیرِ چین نونگ رونگ نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین میڈیا کے بہتر مستقبل کیلئے قدم بہ قدم ساتھ چلنے کو تیار ہیں جس کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے چینی سفیر کے جذبۂ خیر سگالی کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں