مینار پاکستان واقع ،اداکارہ میرا کے بیان کا انوکھا انداز

پاکستانی فلم اسٹار میرا اکثر اپنے مختلف بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بن رہتی ہیں یا یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اُن کے پاس سُرخیوں میں آنے کا ایک ٹیلنٹ بھی ہے، اب میرا نے ایک بار پھر مینارِ پاکستان واقعہ پر ایسا بیان دیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے ہیں۔

مینارِ پاکستان واقعہ پر جہاں عوام، سماجی کارکن اور صحافی برداری اپنی آواز بُلند کرتی نظر آرہی ہے تو وہیں شوبز ستارے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

فنکار برادری کی جانب سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مینارِ پاکستان واقعہ کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر کو انصاف دینے کی اپیل کی جارہی ہے۔

میرا کی جانب سے سوشل میڈیا پرایک بیان جاری کیا گیا ہے جسے سُننے کے بعد صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔

اداکارہ میرا نے اپنے بیان میں مردوں سے مخاطب ہوتے کہا کہ ’لڑکیوں کی عزت کیا کریں، احترام، تہذیب اور اخلاق۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں۔‘

میرا کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ میرا جان بوجھ کر ایسے بیان دیتی ہیں تاکہ وہ خبروں میں آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں