مولانا فضل الرحمان آج شہباز شریف سے ملاقات کریں گے

سربراہ پی ڈی ایم  مولانا فضل الرحمان  آج اپوزیشن لیڈر  اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج میاں شہباز شریف  کی بیمار پرسی کریں گے اور  11 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس کے امور پر گفتگو کرینگے۔

اسکے علاوہ میاں شہباز شریف سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا اور مولانا فضل الرحمان کی لاہور میں دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کا بھی امکان ہے، جس کے لیے وہ اتحاد میں شامل جماعتوں کو دعوت دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ میاں شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں حالیہ نیب آرڈیننس اور حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات بارے میں قانون سازی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں