مولانافضل الرحمان کی ایک بارپھر اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دیدی۔

کراچي ميں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جاری ہے، جس میں نواز شریف اور مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عمران خان حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دے دی۔

پی ڈی ایم رہنماؤں نے موجودہ ملکی صورتحال اور مہنگائی کے طوفان پر اظہار تشویش کردیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ اب اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی اس وقت کراچی میں موجود ہیں، انہوں نے آج مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے پیر پگارا کو مسلم لیگوں کے اتحاد کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ جلد اچھا وقت آجائے گا۔

سربراہ جی ڈی اے پیر پگارا کا کہنا تھا کہ حالات اچھے نہیں ہیں، این اے 249 کراچی میں غلط حکمت عملی سے شکست ہوئی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اتوار کو (کل) باغ جناح، نمائش پر جلسہ عام کرے گی، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں