موسلا دھار بارش اور سمندری طوفان کا خدشہ، امتحانات ملتوی

سندھ کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانات ملتوی کردیے۔

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اعلامیے کے مطابق، ایسوسی ایٹ انجینیئرنگ ڈپلومہ کے آج سے 2 اکتوبر تک تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملتوی کیے گئے امتحانات اب 9 ، 11 اور 12 اکتوبر کو لیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ کیٹی بندر سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

دوسری جانب طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث کیٹی بندر پر ماہی گیروں کی جھونپڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، کئی جھونپڑیاں اکھڑ گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں