منال خان کے برائیڈل شاور کی تصویر وائرل

بہت جلد اداکار احسن محسن اکرام کی دُلہن بننے والی خوبرو اداکارہ منال خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر منال خان کے برائیڈل شاور کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ہلکے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

منال خان کے پیچھے دیوار پر ’برائیڈ ٹو بی‘ لکھا ہوا ہے اور اُن کے سامنے کچھ مزیدار کیک اور کوکیز رکھی ہوئی ہیں۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان اپنے برائیڈل شاور پر بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔
اس ضمن میں منال خان نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے برائیڈل شاور کی مکمل سجاوٹ مداحوں کو دِکھائی۔

منال خان کے برائیڈل شاور کی تصویروں پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں سال کی 11 جون کو قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں منگنی ہوئی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں