ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ ، کل لاگت کیا ہوگی؟

ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، منصوبے سے محکمہ ریلوے کو 15 کروڑ روپے سالانہ بچت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے اخراجات میں کمی کے لیے ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، ریلوے ہیڈ کوارٹر نے اسٹیشنز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 155 ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، منصوبے کے تحت 4 کلو واٹ سے 50 کلو واٹ تک کا سولر سسٹم لگایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق منصوبے سے محکمہ ریلوے کو 15 کروڑ روپے سالانہ بچت ہوگی، منصوبہ تکمیل کے 3 سال کے اندر اپنے اخراجات بھی پورے کر لے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں