ملک بھر میں ڈینگی کنٹرول سے باہر ہونے لگا، پشاور، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔
پشاور میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 438 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید 107 افراد بیمار ہوئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں مزید 64 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ سو مقامات سیل کئے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 412 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، صرف لاہور میں 332 افراد ڈینگی مچھر کا نشانہ بنے ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں بھی ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جناح اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مزید چھ مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔