ملک بھر میں‌ کورونا وائرس سے مزید 61 اموات، 3747 نئے کیسز سامنے آئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب مزید69افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید تین ہزار 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانملک بھر میں 57 ہزار 908 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح6.47فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد چار لاکھ 37 ہزار 311، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 64 ہزار 732، پنجاب میں چار لاکھ ایک ہزار 373، اسلام آباد میں ایک لاکھ 758، بلوچستان میں 32 ہزار 374، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 718 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 39 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں