ملائیشیا کی معروف گلوکارہ ‘سیتی سارہ رئیس الدین’ بیٹے کی پیدائش کے بعد کورونا کے سبب انتقال کرگئیں

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گلوکارہ 8 ماہ کی حاملہ تھیں جن کا آکسیجن لیول انتہائی کم سطح تک پہنچ گیا تھا، ڈاکٹروں نے انہیں بے ہوش کرکے ڈیلیوری کی تاکہ بچے کو بچایا جاسکے تاہم وہ خود جانبر نہ ہوسکیں۔
37 سالہ گلوکارہ کے ہاں یہ چوتھے بچے کی پیدائش تھی، اس سے قبل ان کے تین بچے ہیں جن کی عمریں 6 سے 10 سال ہیں۔
گلوکارہ کے شوہر کامیڈین ‘شویب سیپاہتو ‘کے مطابق انہوں نے بچوں سمیت انہیں آخری ویڈیو کال کی تھی جس میں وہ رورہی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کی پوری فیملی کے 25 جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے اور  اس دوران گلوکارہ انسٹاگرام پر ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہیں
ملائیشیا اس وقت کورونا کی بدترین لہر سے گزر رہا ہے جب کہ حکومت نے ویکسین لگوانے والوں کیلئے کووڈ پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔
پیر کے روز ملائیشیا میں 17236 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 212 افراد وبا کے باعث انتقال کرگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں