ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور نے راہیں جُدا کرلیں: بھارتی میڈیا

گزشتہ چار سال سے قریبی تعلقات میں رہنے والی بالی ووڈ کی معروف جوڑی ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا بریک اپ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑی کے ایک قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ چھ دن سے زیادہ ہوگئے ہیں، ملائکہ اروڑا اپنے گھر سے باہر نہیں نکلی ہیں، وہ مکمل طور پر تنہائی میں چلی گئی ہیں، کہا جارہا ہے کہ وہ انتہائی غمزدہ ہیں اور انہوں نے دنیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ارجن کپور بھی ان دنوں میں ایک بار بھی ان سے ملنے نہیں گئے، ارجن کو تین دن پہلے بہن ریا کپور کے گھر ڈنر کے لیے دیکھا گیا تھا، ریا کا گھر ملائکہ کے گھر کے بالکل قریب ہے اور اس کے باوجود اُنہوں نے رات کے کھانے کے بعد ان سے ملاقات نہیں کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملائکہ عموماً ارجن کپور کے ساتھ ان کے فیملی ڈنر میں شرکت کرتی ہیں لیکن اس بار وہ ان کے ساتھ نظر نہیں آئیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ یہ واضح طور پر اشارہ کرتا ہے کہ جوڑے کے درمیان کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ دوسری جانب ابھی تک ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی جانب سے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998ء میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، دونوں کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017ء میں ہوئی تھی۔

ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ اروڑا نے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے، دونوں اداکاروں کی جانب سے کئی بار کہا گیا کہ وہ بہت جلد شادی کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں