مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ریاستی دہشتگردی، پلواما میں 2 نوجوان شہید

پلواما: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع پلواما میں قابض بھارتی فوج نے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی کے ضلع پلواما کے علاقے پامپور میں غاصب فوج نے نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، بھارت کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مزید کئی علاقوں میں قابض فوج سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں