مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے جبکہ قومی اسکواڈ میں شامل دیگر افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق دس روز تک جمیکا میں قرنطینہ کریں گے ، ہیڈ کوچ آج قومی اسکواڈ کے ہمراہ لاہور واپس نہیں آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو 10 دن بعد پاکستان واپسی کی اجازت ہوگی۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہیں، میڈیکل اسپیشلسٹ مصباح الحق کی دیکھ بھال کرنے کے لیے موجود ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں