مسجد نبوی میں اسمارٹ چپ سے آراستہ نئے قالین بچھا دیئے گئے

مدینہ منورہ : مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مسجد نبوی کے پرانے حصے میں پرانے قالینوں کی جگہ سمارٹ چپ سے آراستہ نئے قالین بچھوا دیئے ہیں۔

سعودی اخبار کے مطابق مسجد نبوی میں جو نئے قالین بچھوائے گئے ہیں وہ اعلی معیار کے ہیں، ہر قالین میں ایک چپ لگی ہوئی ہے جس کی ریڈنگ آر ایف آئی ڈی کے ذریعے ہوتی ہے۔سمارٹ چپ میں قالین سے متعلق تمام معلومات درج ہیں کب تیار کیا گیا، کیسے استعمال ہوگا، کب اسے دھویا جائے گا اس حوالے سے تمام ہدایات محفوظ ہیں۔

نئے قالین زائرین اور نمازیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بچھوائے گئے ہیں۔ انتظامیہ مسجد نبوی کے پرانے حصے میں قالین کا خصوصی اہتمام کرتی ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں زائرین اور نمازی بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں