محکمہ موسمیا ت کی جانب سے ملک بھرمیں بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتے کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کےبالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی۔

اس دوران 19 سے 21 اگست کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، اوکاڑہ، فیصل آباد ، سر گودھا، میا نوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر،لیہ، ساہیوال، بہاولنگر،کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان،ٹانک ،کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان اورگلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانچی اورخرمنگ)میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

اس کےعلاوہ ڈیرہ غازی خان،راجن پور، خان پور، رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، نصیر آباد، جعفر آباد، کوہلو،لورالائی، بارکھان، ژوب،خضداراور قلات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بارشوں کے اس سلسلےکے دوران شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، کشمیر ،اسلام آباد/راولپنڈی، نارووال اور سیالکوٹ کے کچھ مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اس دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،اوکاڑہ،قصوراورفیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں