محکمہ صحت سے وابستہ خواتین سےطالبان نے ملازمت پر واپس آنے کے اپیل کردی

طالبان نے افغانستان میں صحت کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین سے ڈیوٹیز پر واپسی کی اپیل کردی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت سے منسلک تمام خواتین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں اپنی ذمہ داریوں پر واپس آجائیں.

ان کا کہنا تھاکہ طالبان کی جانب سے خواتین کے کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان نے خواتین کو مختلف شعبوں میں کام کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کررکھا ہے۔

گزشتہ روز بھی کابل ائیرپورٹ دھماکے میں امریکی فوجیوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

اس دھماکے کے بعد کابل کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں