محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اوپنر بیٹسمین محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 36 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیل کر کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

محمد رضوان نے کلینڈر ایئر کے دوران 14 اننگز میں سب سے زیادہ 748 رنز کا ریکارڈ قائم کیا یے۔اس سے قبل آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے 2019 میں 20 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

محمد رضوان نے 46 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو بلند و بالا چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں