محرم الحرام‘ چیف ٹریفک آفیسر کا ٹریفک جامع پلان کے حوالے سے اجلاس

ٹریفک حکام اور اہلکار ڈبل سواری کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاررورائی عمل میں لائیں

ٹریفک عملہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئےکار لائیں ‘چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

پشاور(پریس ریلیز) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام کو ہدایت کردی کہ وہ محرم الحرام کے دوران کالے شیشوں کا استعمال, ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار پشاور میں منعقد ہوا جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز فضل احمد جان، ایس پی ٹریفک کینٹ امان اللہ، ایس پی سٹی ٹریفک طاہر وزیر‘ ڈی ایس پیز‘ ٹریفک افسران اور دیگر ٹریفک عملے نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران محرم الحرام کے حوالے سے تیار کردہ پلان کا جائزہ لیا اور محرم الحرام کے حوالے سے تیار کی جانیوالی حکمت عملی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا کہ خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ متبادل روٹس پر بھاری نفری تعینات کی جائے گی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ مختلف سیکٹروں میں تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کریں۔انہوں نے ٹریفک حکام اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ عشرہ محرم کے دوران کالے شیشوں کا استعمال اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں اور ڈبل سواری کے مرتکب افراد کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کریں اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ انہوں نے ٹریفک حکام پر بھی واضح کردیا کہ وہ ڈیوٹی میں غفلت نہ برتیں بصورت دیگر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں