مالی کے سابق وزیراعظم کرپشن کے الزام میں گرفتار

افریقی ملک مالی کے سابق وزیراعظم بوبہ مائیگا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق بوبہ مائیگا کو سابق صدر ابراہیم ابوبکر کیٹا کے دور حکومت میں طیارے کی خریداری میں کردار ادا کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے تاہم گرفتاری کی صحیح وجہ واضح نہیں ہو سکی ۔

بوبہ مائیگا کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری 2014 میں 40 ملین امریکی ڈالر میں خریدے گئے ایک طیارے سے منسلک ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

ناقدین نے طیارے کی خریداری کے لیے زیادہ رقم کی ادائیگی کا الزام عائد کیا تھا جس کی وجہ سے جنم لینے والے کرپشن اسکینڈل نے ناصرف ابراہیم کیٹا کی صدارت کو نقصان پہنچایا بلکہ قرض دہندگان بھی خوف کا شکار ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں