لیسکو نے ویکسین نہ لگوانے ملازمین کی تنخواہیں روک لیں

لاہور کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنی لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہ روک لی گئی۔

اس حوالے سے ترجمان لیسکو افشاں مدثر نے کورونا ویکسین نہ لگانے والے لیسکو ملازمین کی تنخواہ روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تنخواہیں این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں روکی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ 23 ہزار ملازمین میں سے 5 ہزار نے ویکسین نہیں لگوائی۔

لیسکو ترجمان کے مطابق ملازمین کو متعدد بار ویکسین لگوانے کے نوٹس دیے گئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں