لکس اسٹائل ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے پرحرامانی بہت خوش

ہردلعزیز اداکارہ حرا مانی پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں نامزد ہونے پر بہت خوش ہیں۔

حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نےاپنی لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

حرا مانی کا کہنا ہے کہ ’وہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں ناقدین کے انتخاب پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر بہت خوش ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ’انہوں نے خواب بھی دیکھا تھا کہ وہ اس بار نامزد ہوں گی اور ان کا خواب پورا ہوگیا۔‘

لکس اسٹائل ایوارڈز کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حرا مانی نے کہا کہ ’لکس اسٹائل کا شکریہ اور جن کے ساتھ میری نامزدگی ہوئی ہے سجل علی، یمنیٰ زیدی، عروہ حسین اور ماورہ ان سب کو بھی مبارکباد۔‘

انہوں نے کہا کہ انہیں ایوارڈ ملتا ہے یا نہیں، اس کی فکر نہیں ہے،وہ نامزدگی پر بہت خوش ہیں، صرف انہیں ہی نہیں بلکہ ان کے سارے گھر والوں کو خوشی ہے۔‘

آخر میں حرا مانی نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر مداح اُن کے کام کو نہ سراہتے تو آج وہ یہاں نہ ہوتیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ حرامانی کی لکس اسٹائل ایوارڈز میں ڈرامے’کشف‘ سے ناظرین کے انتخاب پر بہترین خاتون اداکارہ کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

حرامانی نے ڈرامہ سیریل ’کشف ‘ سے ایوارڈ کے لیے اپنی نامزدگی کا اعلان ہونے پر ڈرامے کے ڈایئریکٹر دانش نواز کو بھی مبارکباد دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں