لڑکی کی لاش نکال کر مبینہ بے حرمتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ٹھٹھہ: قبرستان میں دفن کی گئی نوجوان لڑکی کی لاش کی مبینہ طور پر بے حرمتی کر کے اسے کھیتوں میں پھینکنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم گزشتہ رات گھارو کے قریب ہونے والے پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے مقابلے کے دوران فرار کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ بھی کی۔

خیال رہے لڑکی کی لاش کی بے حرمتی کا افسوسناک واقعہ ٹھٹھہ کے نواحی علاقے غلام اللہ میں پیش آیا تھا۔

علاقہ مکینوں نے لاش قبرستان کے قریب کھیت میں دیکھ کر ورثاء اور پولیس کو اطلاع دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں