لاہور میں کتے کے حملے میں 8 سالہ بچی زخمی

پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن کے رہائشی اسلم کی 8 سالہ بیٹی گلی میں موجود تھی کہ اچانک کتے نے اس پر حملہ کر دیا۔

بچی کو فوری طور پر کتے سے چھڑوا کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کتے کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں